ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / الرقہ میں خونریزی جاری ہے: ایمنسٹی

الرقہ میں خونریزی جاری ہے: ایمنسٹی

Thu, 24 Aug 2017 17:24:24  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق شامی شہر الرقہ میں آج کل بڑے پیمانے پر خونریزی جاری ہے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم نے بتایا کہ جون سے لے کر اب تک اس شہر میں ہزاروں عام شہریوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح ہزاروں مرد، خواتین اور بچے اس شہر میں محصور بھی ہیں۔ ایمنسٹی کے مطابق یہ عام شہری جنگی فریقین کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الرقہ سے فرار کی کوشش کرنے والوں کو اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسند ہلاک کر دیتے ہیں۔ الرقہ کو شام میں داعش کا آخری بڑا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
 


Share: